تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 فروری 2016
وقت اشاعت: 10:27

سقوط ڈھاکہ کی سازش کے اہم کردار بھارتی جنرل جیکب کا انتقال

جیو نیوز - نئی دہلی....... پاکستان کو 1971ءمیں دولخت کرنے کی سازش میں اہم کردار ادا کرنے والے بھارتی جنرل جے ایف آر جیکب93سال کی عمر میںچل بسے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل جے ایف آر جیکب کو یکم جنوری کو نمونیہ کی شکایت پرآرمی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے چل بسے۔بغداد کے یہودی خاندان سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جے ایف آر جیکب1971ءکی پاک بھارت جنگ میں بھارتی فوج کے مشرقی کمانڈ کے چیف آف سٹاف تھے ۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لیفٹیننٹ جنرل جے ایف آر جیکب کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ہمیشہ ان کا مشکور رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.