تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 فروری 2016
وقت اشاعت: 22:35

صدر اوباما کا پوٹن کو فون ؛ یوکرین اور شام کے بحران پر بات چیت

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکی صدر باراک اوباما نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو ٹیلی فون کرکے یوکرین اور شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہاوس ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق صدر اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ٹیلی فون کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین اورشام کے بحران کا سیاسی حل نکالنے کے لیے اقدامات پر زور دیا ۔

روسی صدارتی آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر اوباما اور صدر پیوٹن نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے پر بھی زور دیا، جبکہ یوکرین اور شام کے بحران سمیت کوریائی خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.