تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 فروری 2016
وقت اشاعت: 0:43

برازیل :ہزاروں مردہ مچھلیاں سمندر کے ساحل پر آ گئیں

جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو .....برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپک وینیوکے قریب ہزاروں مردہ مچھلیاں سمندر کے ساحل پر آ گئیں۔

ریوڈی جنیرو کے ساحل پر ہزاروں مچھلیاں مردہ پائی گئی ہیں۔ جہاں سے چند فاصلے پر واقع گوانا بارا بے میں رواں سال اگست میں اولمپک مقابلے منعقد ہوں گے۔ ساحل پر مردہ مچھلیوں کے ساتھ کچرے کا ڈھیر بھی نظر آرہا ہے ۔

تاہم ماحولیاتی حکام کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے پانی کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں اور پانچ دن میں رپورٹ تیار کر لی جائے گی۔ ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیوں کی موجودگی نے برازیل میں اس سال منعقد ہونے والے اولمپک مقابلوں پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.