تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 فروری 2016
وقت اشاعت: 6:52

پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا

جیو نیوز - نئی دہلی.....بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا ہے ،حملہ میں اندر کی مدد کے نکتہ پر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

ایک بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیوں نے تحقیقات کا رخ موڑ دیا ہے اور اب تحقیقات کا سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ کیا پٹھانکوٹ حملہ میں اندر کی مدد شامل تھی؟بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تین ہزار ملازمین کی ٹیلے فون کال کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

تحقیقات میں اس اہم موڑ کی وجہ سے تخریب کاری کے عنصر کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.