تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 فروری 2016
وقت اشاعت: 6:48

افغان طالبان نے تاحال امن مذاکرات میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن .....امریکی حکام کا کہنا ہےکہ افغان طالبان نےاب تک امن مذاکرات میں شمولیت کافیصلہ نہیں کیا، امریکا مذاکرات کے جلد آغازکاخواہشمند ہےتاکہ امن عمل آگےبڑھ سکے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ،افغانستان ،چین اور امریکا کے نمائندوں کے درمیان اگلی ملاقات پیر کو کابل میں ہوگی جبکہ افغان طالبان تاحال امن مذاکرات میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکامذاکرات کے جلد آغازکاخواہشمند ہے،تاکہ افغانستان میں امن عمل آگےبڑھ سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.