تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 فروری 2016
وقت اشاعت: 16:49

برازیل کی بندرگاہ میں کیمیکل کے کنٹینر ز میں آگ لگ گئی

جیو نیوز - براسیلیا.....برازیل کی بندرگاہ سینٹوس میں کیمیکل سے بھرے کئی کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی۔ زہریلے دھویں کے باعث 40 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا۔

برازیل کی سب سے بڑی بندرگاہ پر کنٹینر میں آگ لگنے کے بعد دور دور تک گہرا دھواں چھایا ہوا ہے ، آگ لگنے پر ٹرمینل پر کشتیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے ، جبکہ میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکیاں دروازے بندر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

دھویں کے باعث علاقے میں حدنگاہ بھی کم ہے ۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.