تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 فروری 2016
وقت اشاعت: 10:15

یمن کے بڑے شہروں میں سرکاری فوج اور باغیوں میں گھمسان کی جنگ

جیو نیوز - صنعا...... یمن میں محاذ جنگ سے سامنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے بڑے شہروں تعز، مآرب، الضالع اور الجوف میں حکومت نواز فورسز کی علی صالح ملیشیا اور حوثی باغیوں سے گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے مختلف اضلاع میں اتحادی طیاروں نے بھی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ادھر شمالی الضالع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومتی فورسز نے باغیوں کا ایک بڑا حملہ پسپا کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.