تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 فروری 2016
وقت اشاعت: 15:5

شامی مہاجرین کو پناہ دینے پر جرمن چانسلر کی مقبولیت میں کمی

جیو نیوز - نیویارک........ جرمنی اور یورپی اتحاد کے دوسرے ممالک میں بھی بہت سے لوگوں نے سن 2015 میں مشرق وسطی سے آئے ہوئے تارکین وطن کو پناہ دینے کے بارے میں انجیلا مارکل کے فیصلے کو پسند نہیں کیاجس کے باعث جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے استعفیٰ کا خطرہ ہے۔

مقامی میڈیا نے اس حوالے سے مزید لکھا ہے کہ گذشتہ سال نومبر میں جرمن چانسلر کی ریٹنگ 67 فی صد سے 49 فی صد تک کم ہو گئی۔ اس کے علاوہ سال نو کی رات ،کولون میں خواتین پر تارکین وطن کے حملوں سے انجیلا مارکل کی مقبولیت میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ تارکین وطن سے متعلق جرمن چانسلر کی پالیسی سے جرمن عوام خوش نہیں ہیں اور تارکین وطن کے بحران سے جرمن چانسلر کے سیاسی اثر و رسوخ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.