تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 فروری 2016
وقت اشاعت: 16:9

سلامتی کو یقینی بنانے والے کمانڈر انچیف کی ضرورت ہے،ٹیڈ کروز

جیو نیوز - واشنگٹن ........امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار سینٹر ٹیڈ کروز نے کہا ہے کہ امریکا کو ایسے کمانڈر انچیف کی ضرورت ہے جوکہ سلامتی کو یقینی بنائے۔

انھوں نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں وہ ان ممالک سے تارکین وطن کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیں گے جہاں داعش اور القاعدہ سرگرم عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے ٹی وی پر انتخابی بحث کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایسے کمانڈر ان چیف کی ضرورت ہے جو ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے پر ساری توجہ دیں، ایسا قانون نافذ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس کے تحت انتہا پسند گروہوں میں شامل ہونے والے امریکی شہریوں کو لازمی طور پر امریکی شہریت سے محروم کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.