22 فروری 2016
وقت اشاعت: 2:55
تارکین وطن انجیلا میرکل کی شہرت لے ڈوبے
جیو نیوز - نیویارک....تارکین وطن انجیلا میرکل کی شہرت کو بھی لے ڈوبے۔گزشتہ نومبر میں جرمن چانسلر کی پالیسیوں کو پسند کرنے والے افراد کی شرح 67فیصد تھی جو صرف دو ماہ میں گھٹ کر 49فیصد رہ گئی۔
جرمنی اور یورپی اتحاد کے دوسرے ممالک میں بھی بہت سے لوگوں نے سن 2015 میں مشرق وسطی سے آئے ہوئے تارکین وطن کو پناہ دینے کے بارے میں انجیلا میرکل کے فیصلے کوسخت نا پسند کیا۔
تارکین وطن کے معاملے پر جرمن چانسلر ان دنوں شدید دبائو کا شکار ہیں اور ان کے استعفیٰدیئے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
بین الا قوامی جریدے بزنس انسائیڈر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گذشتہ سال نومبر میں انجیلا میرکل کی ریٹنگ 67 فیصد تھی جو اب کم ہو کر صرف 49 فیصدہی رہ گئی ہے۔
شہر ت میں کمی کی اصل وجہ سال نو کی رات کولون میں جرمن خواتین پر تارکین وطن کا حملہ ہے۔
تارکین وطن سے متعلق جرمن چانسلر کی پالیسی پر ان کے سیاسی مخالفین ناخو ش ہیں جس کے باعث انجیلا میرکل کے سیاسی اثر و رسوخ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔