تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 فروری 2016
وقت اشاعت: 13:25

متحدہ عرب امارات :شدید دھند کے باعث 70گاڑیاں ٹکراگئیں

جیو نیوز - ابو ظہبی......متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کے باعث 70گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی۔ جس کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ٹریفک کا یہ حادثہ ابوظہبی کو العین سے ملانے والی سپر ہائے وے پر واقع ہوا جہاں پر حد نگاہ شدید دھند کی وجہ سے معدوم ہوکر رہ گئی تھی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے سبب کم از کم 70گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران حکام نے ڈرائیور حضرات کو انتباہ کیا ہے کہ دھند کے دوران تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور ہیڈلائٹیں جلاکر رکھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.