تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 فروری 2016
وقت اشاعت: 3:58

نریندر مودی نے سوشل میڈیا کا میدان بھی مار لیا

جیو نیوز - نئی دہلی.........نریندر مودی نے سوشل میڈیا کا میدان بھی مار لیا، بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹوئیٹر پر فالو کی جانے والی بھارتی شخصیات میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر پر مقبولیت کا گراف بڑھنے لگا،اور اتنا آگے نکل گیا کہ بالی ووڈ کے کنگ خان بھی پیچھے رہ گئے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کرنے والوں کی تعداد 17 371600 تک پہنچ گئی ہے ،جبکہ شاہ رخ خان کے فالورو کی تعداد17 351100 ہے۔

لیکن اتنی شہرت بھی بالی ووڈ کے شہنشا ہ کا رکارڈ نہ توڑ سکی ،ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والی شخصیات میں امیتابھ آج بھی سر فہرست ہیں،جن کے فالور کی تعداد 18.9 ملین ہے۔امیتابھ بچن کو ٹوئٹر پر ہرانے کیلئے مودی کو کچھ اور سوچنا پڑے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.