23 فروری 2016
وقت اشاعت: 8:17
ترکی خودکش حملہ :10 جرمن سیاحوں کی لاشیں وطنروانہ
جیو نیوز - استنبول....ترکی میں خودکش حملے سے ہلاک ہونے والے10جرمن سیاحوں کی لاشیں جرمنی بھیج دی گئیں،جبکہ حملے کی تحقیقات کے لیے7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن سیاحوں کی لاشیں ہوائی جہاز کے ذریعہ برلن بھیجی گئیں، ان سیاحوں کی آخری رسومات، جرمنی میں ادا کی جائیں گی۔
استنبول میں ہونے والے دھماکوں کے ایک خودکش بمبار کی شناخت ہو گئی ہے جو شام سے پناہ گزین کی حیثیت سے ترکی میں داخل ہوا تھا۔
حملےمیں دس جرمن سیاحوں سمیت کئی افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے تھے۔ تحقیقات کے لئے سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔