تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 فروری 2016
وقت اشاعت: 10:42

افغانستان؛جلال آباد میں خود کش دھماکہ، 13 افرادہلاک

جیو نیوز - جلال آباد.....افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک،20 زخمی ہو گئے۔خودکش دھماکے میں صوبائی کونسل کے رکن کے گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان آیت اللہ خوگیانی کے مطابق خودکش بمبار نے رکن صوبائی کونسل عبید اللہ شنواری کے گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا،جہاں ان کے بیٹے کی طالبان کی قید سے رہا ئی پر جشن منایاجا رہا تھا،خودکش دھماکے سے موقع پر موجود 13 افراد ہلاک ،20 زخمی ہوگئے ۔دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.