تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 فروری 2016
وقت اشاعت: 17:5

شہریوں کےقاتلوں سے امن مذاکرات نہیں ہوسکتے،اشرف غنی

جیو نیوز - کابل......افغان صدراشرف غنی نے صوبہ ننگر ہار خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو قتل کرنے والوں سے امن مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

افغان صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش حملے میں 13 شہری ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ۔افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی شدید مذمت کی،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی افغان فورسزکے ساتھ لڑنےکی اہلیت نہیں اس لیے شہریوں پرحملہ کررہےہیں ۔افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.