تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 فروری 2016
وقت اشاعت: 19:14

خاتون نے کجریوال پر سیاہی پھینک دی خوش قسمتی سے بچ گئے

جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارت میں ایک بار پھر سیاہی پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے،اس بار سیاہی کا نشانہ بنانے کی کوشش تو دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو کی گئی تھی تاہم خوش قسمتی سے وہ سیاہی سے بچ گئے۔

نئی دلی کے چترسال اسٹیڈیم میں منعقدہ ریلی میں شریک دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر خاتون نے سیاہی پھینک دی تاہم خاتون کا نشانہ چوک گیا اور سیاہی برابر والے پر جا گری جس کے فوری بعد سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔جاتے جاتے خاتون چیختی رہی کہ اس کا تعلق عام آدمی سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.