23 فروری 2016
وقت اشاعت: 21:56
اکتوبر میںایران کا میزائل تجربہ معاہدے کی خلاف ورزی تھا،اوباما
جیو نیوز - واشنگٹن......امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ پرتہران سے منسلک 11 کمپنیوں پر پابندی لگادی ہے،باراک اوباما کا کہنا ہے کہ اکتوبرمیں ایران کا میزائل تجربہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی تھا۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک 11 کمپنیوں اورافراد پر پابندی عائد کردی ہے۔اوباما کا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جن 11کمپنیوں نےایرانی بیلیسٹک میزائیل پروگرام کوسامان دیاان پرپابندی لگائی، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیارنہ بنا سکے۔