تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 فروری 2016
وقت اشاعت: 8:8

بیلسٹک میزائل تجربات،امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکا نے بیلسٹک میزائل تجربات میں ملوث ایرانی شخصیات اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں۔

امریکا نے نئی پابندیوں کے تحت میزائل تجربات میں ملوث ایران کی گیارہ کمپنیوں اور ان سے وابستہ افراد پر بین الاقوامی مالیاتی نظام کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے ۔

خبرایجنسی کے مطابق ایک دن پہلے ہی چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے پرعمل درآمد کی تصدیق کے بعد ایران پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھائی گئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.