تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 فروری 2016
وقت اشاعت: 19:23

ریاض میں پانی سپلائی کا مرکزی پائپ لائن ٹوٹ گیا

جیو نیوز - جدہ....شاہد نعیم..... ریاض کو پانی سپلائی کرنے والا مرکزی پائپ ٹوٹ گیا۔یہ پائپ مشرقی ریجن سے ریاض شہر کو پانی سپلائی کرتا تھا۔

محکمہ پانی کے ترجمان سلطان العتیبی نے کہا کہ پائپ ثمامہ موڑ کے قریب کلو18میں ٹوٹا ہے۔ یہ ریاض شہر کو پانی سپلائی کرنے والے 10مرکزی پائپوں میں سے ایک ہے۔یہ 10پائپ جبییل اور راس الخیر سے ریاض کو پانی سپلائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پائپ کو ٹھیک کرنے کیلئے مرمتی ٹیم کام کررہی ہے۔پائپ ٹوٹنے سے شہر کو پانی کی فراہمی کم نہیں ہوگی۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ دیگر پائپ سے پانی کی سپلائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرمتی ٹیم 48گھنٹے کے اندر مرمت کا کام مکمل کرلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.