تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 فروری 2016
وقت اشاعت: 12:33

افغان جنگ:آسٹریلیا کافوجیوںکی تعداد بڑھانے کا اعلان

جیو نیوز - کابل.........آسٹریلوی وزیر اعظم نے افغانستان میں طالبان سے جنگ میں مصروف نیٹو فورسز میں شامل آسٹریلوی فوجی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا۔

کابل کے اچانک دورے کے دوران آسٹریلوی وزیر اعظم میل کولم ٹرن بل نے یہ اعلان کیا کہ نیٹو میں شامل آسٹریلوی فورسز کی تعداد میں کچھ اضافہ کیا جائے گا،جس کے بعد افغانستان میں موجود آسٹریلوی فوجی اہلکاروں کی تعداد270 ہو جائے گی۔

امریکی صدر اوبامہ نے عراق اور شام میں داعش سے لڑنے کیلئے آسٹریلیا سے اس کی فورسز مانگی تھیں،جسے آسٹریلیا نے مسترد کر دیاتھا، آسٹریلوی وزیر اعظم کل واشنگٹن میں اوبامہ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.