تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 فروری 2016
وقت اشاعت: 7:22

امریکہ :گھر سے دو طلبہ سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

جیو نیوز - نیویارک .....امریکا کے شہر نیویارک میں ایک گھر سے دو طلبہ سمیت تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔

مرنے والوں میں کالج کی خاتون ایتھلیٹ سمیت دو کھلاڑی جبکہ ایک سابق طلب علم بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں کی عمریں اکیس، چوبیس اور چوبیس سال بتائی جاتی ہیں ۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

امریکی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں نیویارک کے کمیونٹی کالج کے قریب واقع ایک گھر سے ملی ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہ کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.