تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 فروری 2016
وقت اشاعت: 13:49

چینی صدر شی جنگ پنگ آج سعودی عرب پہنچیں گے

جیو نیوز - بیجنگ .......چینی صدر شی جنگ پنگ مشرق وسطیٰ کے پانچ روزے دورے پرآج سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کریں گے ۔

چینی سفیر کے مطابق صدر شی جنگ پنگ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور سعودی عرب کے ایران کے ساتھ موجودہ تنازعے کے بارے میں بات چیت کی جائے گا۔

سعودی فرمانروا سے ملاقات کے بعد چینی صدر ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے ۔ چینی صدر ایران کے بعد مصر کا بھی دورہ کریں گے ۔

چینی صدر 19جنوری سے 23جنوری تک تینوں ملکوں کا دورہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.