تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 فروری 2016
وقت اشاعت: 3:6

سعودی فرماروا شاہ سلمان سے چینی صدرکی ریاض میں ملاقات

جیو نیوز - ریاض ......سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے چینی صدر شی جن پنگ نے ریاض میں ملاقات کی ہے، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کے ریاض میں شاہی محل پہنچنے پر سعودی عرب اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے ۔جبکہ چینی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انکا اور انکے ہمراہ آنے والے وفد کے ارکان سے مصافحہ کیا۔

دونوں سربراہان مملکت نے کچھ دیر کے لئے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد زاں سعودی فرماروا نے چین کے صدر اور انکے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ چینی صدر مشرق وسطیٰ کا پانچ روزہ دورے پر آج سعودی دار الحکومت ریاض پہنچے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.