تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 فروری 2016
وقت اشاعت: 5:47

معاہدے کے پابند ہیں ، عالمی طاقتیں بھی پاسداری کریں،حسن روحانی

جیو نیوز - تہران......ایرانی صدر حسن روحانی نے برطانوی وزیراعظم سے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل کرے گا، عالمی طاقتیں بھی اس کی پاسداری کریں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر حسن روحانی نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلیفون پر بات ہوئی، بات چیت میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ تمام پارٹیزکی جانب سے جوہری معاہدے کو درست طور پر یقینی بنانےکی کوشش کرنی چاہئے، ایرانی صدر نے ڈیوڈ کیمرون کو بتایا کہ ایران مشترکا جامع ایکشن پلان کےتحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا،تاہم مغربی ممالک کو بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.