تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 فروری 2016
وقت اشاعت: 22:10

دمشق: داعش نے خواتین اوربچوں سمیت 270 افراد کو رہا کردیا

جیو نیوز - دمشق…شدت پسند تنظیم داعش نے شام میں اغوا کیے گئے 400سو شہریوں میں سے 270 کو رہا کردیا۔

شامی ہیومن رائٹس گروپ کے مطابق شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں داعش نے گزشتہ ہفتے حکومت کے زیر کنٹرول علاقے پر حملے کے دوران تقریبا ً400 شہریوں کو اغوا کر لیا تھا۔ جن میں سے 270افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان افراد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ہیومن رائٹس گروپ کے مطابق داعش نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران گزشتہ روز مزید 50افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.