28 فروری 2016
وقت اشاعت: 12:58
تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ انتہائی غلط تھا،آیت اللہ خامنہ ای
جیو نیوز - تہران......ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں سعودی سفارت خانے پر ہونےوالے حملے کی مذمت کر دی،کہا کہ سعودی سفارت خانے پر حملہ انتہا ئی غلط تھا۔
ایک ویب سائٹ پر جاری کئے گئے بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے سے ایران اور اسلام کو بھی نقصان پہنچا۔
بیان میں انہوں نے ایران کے انقلابی گارڈز کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے سمندری خلاف ورزی پر امریکی بحری اہلکاروں کو گرفتار کر لیا تھا۔