تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 فروری 2016
وقت اشاعت: 1:37

داعش کی بھارتی مودی اور منوہر پاریکر کو قتل کی دھمکی

جیو نیوز - نئی دہلی.......انتہا پسند تنظیم دولت اسلامیہ ( داعش ) نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع منوہر پاریکر کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ داعش نے بھارتی انتہا پسند مودی سرکار کو گائے کے گوشت پر پابندی عائد کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پریس ٹرسٹ آف کی انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست گوا میں ایک خط میں بھارتی حکومت کی جانب سے گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔اس سے قطع نظر کہ یہ خط ریاست میں آئندہ چند ماہ میں ہونے والے انتخابات میں ہندوتوا مہم کے آغاز کا باعث بن سکتا ہے۔

گوا پولیس نے مذکورہ خط کی کاپیاں ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنز کو بھجوا دی ہیں اور مقدمے کی تحقیقات انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے حوالے کردی گئی ہیں۔ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے بھیجا گیا خط گذشتہ روز ریاست کے سیکریٹریٹ میں وصول کیا گیا۔ جس کے بعد گوا کی پولیس حرکت میں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.