تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 فروری 2016
وقت اشاعت: 10:10

تین مشتبہ افراد پاکستان سے داخل ہوئے،ایک ہلاک،بھارتی میڈیا کاشوشہ

جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی میڈیا کا نیا شوشہ،تین مشتبہ افراد نے پاک بھارت سرحد پر حفاظتی باڑ کود کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی، بی ایس ایف نے فائرنگ کر کے ایک مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان تینوں مشتبہ افراد نے پاکستان سے داخل ہونے کی کوشش کی ،تینوں نے پٹھان کوٹ کے گاؤں تاش میں حفاظتی باڑ پار کرنے کی کوشش کی۔

بی ایس ایف کی فائرنگ سے ایک مشتبہ شخص ہلاک،جبکہ دو فرار ہوگئے ، اس سے قبل 2 جنوری کو پٹھان کو ٹ کی ایئر بیس کو دہشت گردوں نے ایک حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.