1 مارچ 2016
وقت اشاعت: 0:8
پٹھان کوٹ حملہ:سلویندر سنگھ کے گھر سمیت 6مقامات پر چھاپے
جیو نیوز - گورداس پور......بھارتی تفتیشی ٹیم نے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق گورداس پور اور امرتسر میں چھ مقامات پر چھاپے مارے، جس میں گورداس پور کے ایس پی سلویندر سنگھ کا گھر بھی شامل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تفتیشی ٹیم نے سلویندر سنگھ سے متعلق مختلف جگہوں پر چھاپے مارے ہیں، جس میں وہ جگہ بھی شامل ہے،جہاں سے انہیں اغوا کیا گیا تھا۔
تفتیشی ٹیم سلویندر سنگھ کے بار بار بیانات بدلنے پر ان کا سائیکلوجیکل ٹیسٹ بھی لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔