1 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:20
صومالیہ :موغادیشو کے ساحلی ہوٹل پردہشت گردوں کاحملہ
جیو نیوز - موغادیشو ......صومالیہ کے شہر موغادیشو کے ساحلی ہوٹل پر5دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کچھ دیر قبل ہوٹل کے باہر کار بم دھماکا ہوا۔
خبرایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ پہلے دھماکے کے کچھ دیر بعد ہوٹل میں دوسرا دھماکا سنا گیا جس کے بعد سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ صومالی حکومت کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کو ہوٹل سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔