تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:20

امریکا میں برفانی طوفان کے پیش نظر 5ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی محکمہ موسمیات نے واشنگٹن اور بالٹی مور میں آج برفانی طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے۔ نیویارک سمیت ساحلی شہروں میں30 انچ برف پڑنے کا امکان ہے۔

حکام نے برفانی طوفان کے خطرےکے پیش نظر 5ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور طوفان سے نمٹنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔برفانی طوفان سے قبل ضروری سامان کی خریداری کے لیے شہری دکانوں کا رخ کر رہے ہیں۔ امریکی ایئر لائنز نے ہفتہ اور اتوار کو سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

واشنگٹن ٹرانزٹ میٹرو پولیٹن اتھارٹی نے جمعہ کی شام سے اتوار تک سب وے سسٹم آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ آج سرکاری دفاتر اور اسکول بھی بند رہیں گے۔ حکام کے مطابق شمالی کیرولائنا میں سڑک پر پھسلن کے باعث کار حادثے میں 2خواتین بھی ہلاک ہو گئیںتھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.