تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مارچ 2016
وقت اشاعت: 18:24

انقرہـ: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12افراد ہلاک

جیو نیوز - انقرہ..........ترکی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 26 افراد کو بچالیا گیا۔

حکام کے مطابق تارکین وطن کی کشتی یونان جاتے ہوئے ترکی کے ساحل ازمیر کے قریب خراب موسم کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار12 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

ترک کوسٹ گارڈ نے ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعے آپریشن کرکے26افراد کو بچالیا۔ ترک سیکیورٹی فورسز نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 مبینہ ملزمان کوبھی گرفتار کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.