1 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:43
صومالیہ:شدت پسندوں کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
جیو نیوز - موغادیشو ..... صومالیہ کے دارالحکومت میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔
دارالحکومت موغادیشو میں ساحل کے قریب واقع ر یستوران پر سیکوریٹی فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن اختتام کو پہنچ گیا۔ الشباب تنظیم کے اہلکاروں نے رات گئے، ریستوران پر حملہ کیا ، حملے سے قبل دو بم دھماکے بھی کئے جس کےبعد سیکوریٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
حملے میں 20 سے زائد افراد ہوئے۔حملہ آوروں کی تعداد یا ان کی ہلاکت سے متعلق ابھی واضح اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔