تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:18

مقبوضہ کشمیر میں شہری کے قتل پر احتجاج

جیو نیوز - سری نگر.......مقبوضہ کشمیر میں پولیس کے ہاتھوں شہری کے قتل پر آج بھی احتجاج کیا گیا ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ بعض مظاہرین نے پاکستانی پرچم اٹھارکھے تھے ۔

بھارتی پولیس نے دو روز پہلے پلوامہ میں فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کردیا تھا جس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج بھی سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا ۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج میں شریک بعض افراد نے پاکستانی پرچم اٹھارکھے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.