تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:0

شام میں داعش کیخلاف زمینی کارروائیوں کوتیز کیا جائے گا،امریکی وزیر دفاع

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹرکا کہنا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف زمینی کارروائیوں کو تیز کیا جائے گا،شام اور عراق میں داعش سے لڑنے کے لیے زمینی فوج ہماری جنگی حکمت عملی کا حصہ ہوگی۔

ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ عراقی شہرموصل اورشام کے شہرالرقہ کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کی ضرورت ہے، شام اور عراق میں داعش سے مقابلے کے لیے زمینی فوج امریکی اسٹریٹیجی کا حصہ ہوگی، داعش سےجنگ میں اتحادیوں کے ساتھ کی جانے والی کوششوں میں مددچاہتےہیں،امریکا کو داعش کے خلاف اتحادیوں کی مدد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اور اس کے جوہری پروگرام پر بہت تشویش ہے، شمالی کوریا کے بارے میں سب سے بڑی پریشانی اس کا جوہری پروگرام ہے، امریکا نےاس کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہے، ضرورت پڑنے پر لڑائی کے لیے تیار ہیں لیکن امریکا فوجی تنازع سے بچنےپر فوکس کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.