2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:48
امریکا:ایریزونا میں طیارہ گرکر تباہ، زیرتربیت پائلٹ ہلاک
جیو نیوز - واشنگٹن........امریکہ کی فوج کے مطابق گزشتہ روز ریاست ایریزونا میں دوران تربیت گر کر تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے کا پائلٹ اس واقعے میں زندہ نہیں بچ سکا ہے۔
حکام کے مطابق تائیوان کا ایک تربیتی پائلٹ امریکی فضائیہ کے اڈے پر تعینات تھا اور جمعرات کو فضا میںجنگی حکمت عملی کی تربیت حاصل کرتے ہوئے اس کا ایف سولہ طیارہ باگڈاڈ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔مرنے والے پائلٹ کا نام تاحال نہیں بتایا گیا اور حکام کے بقول یہ جہاز تائیوان کی ملکیت تھا ۔
پائلٹ اس غیر ملکی اتحادی لڑاکا ہوابازوں کے گروپ میں شامل تھا جو لیوک ایئربیس پر تربیت حاصل کرنے آئے تھے۔ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ طیارے کے ملبے کے قریب سے حکام کو انسانی اعضا بھی ملے ہیں۔فضائی اڈے کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسکاٹ پلیوس نے صحافیوں کو بتایا کہ طیارے پر کسی قسم کا اسلحہ موجود نہیں تھا۔