تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:29

سانحہ چارسدہ، ہماری سرزمین استعمال نہیں ہوئی، افغان حکومت

جیو نیوز - کابل.......افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملےمیں افغان سرزمین کے استعمال ہونے کا امکان مسترد کردیا ہے۔

افغانستان کی حکومت نے باچا خان یونیورسٹی حملے کی مذمت کرتے ہوئےحملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال کیےجانے کےالزام کو بےبنیاد قراردے دیا۔

افغان ایوانِ صدرکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کو سپورٹ نہیں کرتا اور افغانستان میں کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.