تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:6

2014 ءمیں 1 نیوکلیئر میزائل کو نقصان پہنچا ،امریکی فضائیہ کا اعتراف

جیو نیوز - واشنگٹن ......امریکی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ 2014 ءمیں اس کے ایک نیوکلیئر میزائل کو نقصان پہنچا تھا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایئر فورس کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ کولوراڈو میں واقع ایئرفورس کے میزاِئل ونگ بیس میں چند پائلٹس کی غلطی کے سبب ایک نیوکلیئر میزائل کو نقصان پہنچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 17 مئی 2014 ءمیں پیش آیا تھا، تاہم اس کے نتیجے میں عوام کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہیں تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی گئیں، تاہم معاملہ حساس ہونے کے سبب اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.