تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:37

چینی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ، گارڈ آف آنر دیا گیا

جیو نیوز - تہران......چین کے صدر شی جن پنگ، ایران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی ہم منصب نے ان کا استقبال کیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر ایرانی صدر حسن روہانی نے چینی صدر شی جن پنگ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر شی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

دورے کے دوران چین کے صدر تجارتی، معاشی اور باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کریں گے ، گذشتہ چودو برسوں کے دوران کسی بھی چینی صدر کا یہ ایران کا پہلا دورہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.