تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:15

ایران اور چین کا تجارت کا حجم 6 سو بلین ڈالرز تک لے جانے پراتفاق

جیو نیوز - تہران......ایران اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 6 سو بلین ڈالرز تک لے جانے پر اتفاق ہوگیا۔ تہران میں چینی صدر شی جن پنگ اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی راستے سلک روٹ، پُرامن جوہری توانائی میں تعاون سمیت 17معاہدوں پر دستخط کیے گئے، اس کے علاوہ آئندہ دس سالوں میں باہمی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری 6سو بلین ڈالر تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.