3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 23:49
امریکا میں تباہی مچانے والے بڑے برفانی طوفان
جیو نیوز - نیویارک.......امریکا میں تباہی مچانے والے چند بڑے برفانی طوفانوں پرایک نظر،1959ءکو شمالی امریکا میں بدترین برفانی طوفان آیا، ماؤنٹ شاستا کا علاقہ برف سےڈھک گیا،علاقے میں 189انچ برف ریکارڈ کی گئی۔
26جنوری 1967ء کو شکاگو سمیت کئی شہروں میں آئے برفانی طوفان نے امریکی نظام زندگی درہم برہم کردیا، اس طوفان میں 76افراد ہلاک ہوئے،شکاگو میں مسلسل 24گھنٹے تک برف باری ہوئی اورسڑکوں پر دو فٹ برف جم گئی،ہائی ویز پردس ہزارسےزائدگاڑیاں پھنس گئیں۔
1977ء میں امریکی ریاست پنسلوانیا اور نیویارک میں بدترین برفانی طوفان آیا،جس میں 29افراد لقمہ اجل بنے،صرف بفیلو شہر میں موسم سرمامیں 199انچ برف ریکارڈ کی گئی۔
11اور 12فروری 2006ء کو نیویارک پر ایک بار پھربرفانی ہواؤں نے حملہ کر دیا،56کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنےوالی ہواؤں نے نیویارک سٹی کا حلیہ بگاڑ دیا۔نیویارک کے سینٹرل پارک زو میں 26اعشاریہ 9انچ برف پڑی،اس طوفان میں ہوئی برف باری نے 1947ءکو ہوئی نیویارک میں ریکارڈ برف باری کا ریکارڈ توڑا۔