4 مارچ 2016
وقت اشاعت: 4:39
امریکی وزیر خارجہ جان کیری سعودی عرب پہنچ گئے
جیو نیوز - ریاض.......امریکی وزیرخارجہ جان کیری عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ہفتہ کو سعودی عرب پہنچ گئے ۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے بعد وہ لائوس، ویت نام اور چین جائیں گے۔ ریاض میں وہ اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیرکے ہمراہ خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ریاض میں قیام کے دوران وہ سعودی شاہ سلمان اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔