4 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:14
حزب اللہ کو ہتھیاروں کی فراہمی پر تشویش ہے، جان کیری
جیو نیوز - ریاض......سعودی عرب کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے لبنانی تنظیم حزب اللہ کو ہتھیاروں کی فراہمی پر تشویش ہے۔
جان کیری نے سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے ملاقات کی۔ بعد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت ہونے کے باوجود حزب اللہ کے پاس 80ہزار میزائل موجود ہیں جو خطرے کی علامت ہیں۔