5 مارچ 2016
وقت اشاعت: 8:55
کسی کو گولی بھی ماردوں تو ووٹر کم نہیں ہوں گے،ٹرمپ
جیو نیوز - سلوکس سٹی......امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور نیا شوشہ سامنے آیا ہے، اس با روہ کہتے ہیں کہ بیچ چوک پر کسی کو گولی بھی مار دو ں تو میرے ووٹروں کی تعداد کم نہیں ہوگی۔
اپنے متنازع بیانات پر دیگر ریپبلکن امیدواروں کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ کا انداز تحکمانہ اور ہتک آمیز ہے۔خصوصا مسلمانوں کے بارے میں انکے خیالات پریشان کن ہیںلیکن ریاست آیووا میں انھوں نے ایک ایسی بات کہہ ڈالی جس پر بیشتر امریکیوں کے کان کھڑے ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ "میں نیویارک کے ففتھ ایونیو میں کھڑا ہو سکتا ہوں اور کسی کو گولی مار دوں تو بھی میرے ووٹروں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا‘‘سماجی ویب سائٹ پر تبصرے کرنے والوں کے مطابق ٹرمپ کو بظاہر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بیچ چوک پر انکے ہاتھوں سے کو ئی شخص صرف یہ ثابت کرنے کے لئےقتل ہوجائے کہ امریکی عوام کسی بھی صورت میںانہیںہی صدرمنتخب کریں گے۔ٹرمپ کے متنازع بیانات کے بعدریبپلکن پارٹی کےاندرکئی رہنمااس بات پرقائل ہورہےہیںکہ عام انتخابات میں ہلیری کلنٹن جیسی مضبوط امیدوار کے مقابلے میں ٹرمپ کولاناریبلپکن پارٹی کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔