تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:25

لیبیا میں داعش مخالف آپریشن کیا جائے، امریکی جنرل

جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہاہے کہ لیبیا میں انتہاپسند گروپ دولت اسلامیہ (داعش) کو روکنے کے لئے اس کے خلاف فیصلہ کن فوجی ایکشن کی ضرورت ہے۔

داعش لیبیا سے بر اعظم افریقہ میں گروپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا چاہتی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی چیئرمین ،جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہناتھا کہ لیبیا میں داعش کے پھیلائو سے کئی خدشات ہیں۔ پیرس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ ہمیں لیبیا میں داعش کی توسیع کو روکنے کے لئے فیصلہ کن فوجی آپریشن کرنا ہوگا۔

اور اس آْپریشن کو ایسے انداز سے کرنا ہوگا شام میں سیاسی عمل کو دیر پاء استحکام ملے۔دریں اثناء لیبیا کے شمالی حصے میں تیل کی تنصیبات پر شدت پسندوں کے حملے کی وجہ سے لگنے والی آگ کو دوسرے دن بھی بھجانے کی کوششیں جاری ہیں۔راس لنوف کے علاقے کے ایک سیکیورٹی عہدیدار کے مطابق بیس لاکھ بیرل خام تیل رکھنے والے چارا سٹوریج ٹینک کو آگ لگی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.