5 مارچ 2016
وقت اشاعت: 15:22
چین:بردہ فروشوں کے خلاف کارروائی،پندرہ بچے بازیاب
جیو نیوز - شینگ ڈو.........چینی پولیس کی طرف سے بچوں کی اسمگلنگ کرنے والے 78رکنی گروپ کے قبضے سے 15شیرخوار کی برآمدگی نے ملک کے غریب ترین علاقوں میں قانونی شعور کے فقدان اورغربت کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے ۔
ان 14شیرخواروں کو جن میں سے سب سے چھوٹے بچے کی عمر صرف 4روز ہے عارضی رہائش کے لئے فلاحی اداروں کو بھیج دیا گیا ہے ۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوب مغربی چین کے صوبہ سچوان کے لیانگ شنگ کے خودمختار علاقہ ژی سے ہے ۔
سچوان پولیس کے مطابق ان بچوں کو دس روز قبل لا یا گیا اور انکے گھروں سے قریباً2000کلومیٹر دور فروخت کئے جانے کے منتظر تھے ۔نیشنل ڈی این اے ڈیٹا بیس کے ذریعے ان کے والدین کی تلاش کرنے کے لئے 15شیر خواروں کے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں ۔
وزارت تحفظ عامہ کے ماتحت انسداد انسانی اسمگلنگ دفتر کے ڈائریکٹر شین شائیکیو کے مطابق زیادہ تر شیر خواروں کو ان کے والدین نے رضاکارانہ طور پر فروخت کر دیا ہے ۔شین نے کہا کہ غربت کی وجہ سے والدین اپنے شیرخواروں کو ہمیشہ فروخت کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں ۔