تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مارچ 2016
وقت اشاعت: 5:49

ایران کے صدر حسن روحانی کا اٹلی اور فرانس کا5روزہ دورہ

جیو نیوز - روم .......ایران کے صدر حسن روحانی اٹلی اور فرانس کے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلہ میں آج روم پہنچ رہے ہیں ۔ روم اور پیرس میں ایرانی صدر اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

ایرانی صدر یہ دورہ جوہری معاہدے کے بعد ایران پر سے عائد بین الاقوامی پابندیوں کے ہٹنے کے ایک ہفتے بعد کر رہے ہیں ۔ صدر حسن روحانی اطالوی کمپنیوں سے تقریباً 18 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کریں گےاور اپنے ہم منصب سرجیؤ میٹریلا اور وزیر اعظم میٹیو رینزی کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔

ایران کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ صفحہ پلٹنے اور مختلف شعبوں میں ہمارے ملک کے ساتھ تعاون کا دروازہ کھولنے کا وقت ہے۔ایرانی صدر دوسرے مرحلے میں پیرس میں ائربس کے ساتھ 114 طیارے کی خرید کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔

اس کے علاوہ تہران امریکی کمپنی بوئنگ سے بھی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عام ایرانیوں کے لیے نئے طیارے جوہری معاہدے کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت کی فوری علامت کے طور پر سامنے آئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.