6 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:51
امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کا عمل منسوخ
جیو نیوز - واشنگٹن ...... امریکی ایوان نمائندگان نے برفانی طوفان کے باعث رواں ہفتے قانون سازی پرہونے والی ووٹنگ کو منسوخ کر دیا۔ یہ بات اکثریتی لیڈر کیون میک کارتھی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ۔
ہاؤس کی جانب سے آئندہ ووٹنگ یکم فروری کو متوقع ہے۔کانگریس کا اجلاس پہلے ہی ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہے کیونکہ ڈیموکریٹس کا بالٹی مور میں سالانہ اجلاس بدھ کو شروع ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں برفانی طوفان کے باعث کم ازکم 24افراد ہلاک، لاکھوں افراد متاثر اور ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔