6 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:18
بھارت اور فرانس کے درمیان 14 سمجھوتوں پر دستخط
جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارت اور فرانس کے درمیان دفاع کے شعبوں میں تعاون سمیت 14سمجھوتوں پر دستخط ہوگئے،بھارت فرانس سے 36رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا۔
فرنچ صدر فرانسو اولاند کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،بھارت اور فرانس انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھائیں گے۔
بھارت کے تین روزہ دورے پر آئے فرانسیسی صدر نے نریندر مودی کے ساتھ نئی دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں دفاع اور خلائی ٹیکنالوجی سمیت 14 شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر فرانس کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور فرانس انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھائیں گے،بھارت کےساتھ سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھائیں گے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مہمان صدر کو دہلی میٹرو میں سیر بھی کرائی،دونوں رہنما ایک تقریب میں شرکت کے لیے یلو لائن میٹرو میں دہلی سے گڑگاوں روانہ ہوئے۔
ادھر فرانسیسی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ فرنچ کمپنیاں اگلے پانچ سال میں بھارت میں 10ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گی، یہ سرمایہ کاری صنعت کے شعبے میں کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال میں فرانسیسی کمپنیوں نے بھارت میں سالانہ ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔