6 مارچ 2016
وقت اشاعت: 21:55
امریکا:جیل سے بھاگنے والے تین خطر ناک مجرموں کی تلاش
جیو نیوز - کیلی فورنیا......... امریکا میں جیل سے بھاگنے والے تین خطر ناک مجرموں کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کیلی فورنیا کی اورنج کاوئنٹی میں واقع جیل سے فرار ہونے والے تین خطر ناک مجرموں جو ناتھن ٹائیو،بیک ڈونگ،اور حسین تیری کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق تینوں مجرموں میں ایک قتل کا مجرم بھی شامل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مزکورہ مجرمان بستروں کی چادروں کی مدد سے سیکورٹی حکام کو چکمہ د ے کر فرار ہوئے تھے۔دوسری جانب اورنج کائونٹی کی میئر سینڈرا ہیچر کا کہنا ہے کہ خطرناک مجرمان کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے اور انھیں جلد دوبارہ گرفتار کرلیا جائے گا۔